ابنا: اسلام آباد میں ووٹرز لسٹوں کی تیاری کے حوالے سے اجلاس کے بعد ڈپٹی چیئرمین نادرا طارق ملک کے ہمرا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پرانی ووٹرز لسٹوں سے 3 کروڑ 70 لاکھ غیر تصدیق شدہ ووٹ نکال دیئے گئے ہیں جبکہ نادرا نے نئے شناختی کارڈز حاصل کرنے والے 3 کروڑ 60 لاکھ ووٹرز کا اندراج کیا ہے،ان 8 کروڑ ووٹرز کی تصدیق کے لئے گھر گھر رجسٹریشن کا عمل رواں ماہ ہی شروع کردیا جائے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر نئے ووٹرز لسٹوں کی تیاری اور ان کی الیکشن کمیشن سے منظوری سے قبل انتخابات ہوئے تو وہ 2007 کے انتخابات والی ووٹرز لسٹوں کے مطابق ہی ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق دوہری شہریت کا حامل شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن ایسے افراد کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے،آئندہ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی میں شہریت کا کالم بھی شامل کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات کے درست ہونے کے حوالے سے فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169